مولانا عبدالحفیظ مکی کے چچا مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے چچا ملک عبدالغنی علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور جنت المعلیٰ میں دفن کر دیا گیا۔ مولانا سمیع الحق، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا زاہد الراشدی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، ڈاکٹر سعید عنایت اللہ، مولانا محمد مکی حجازی، مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا عبدالر¶ف فاروقی، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، مولانا عبدالشکور چقانی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ یونس حسن اور دیگر علماءنے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔