وزیراعظم آج گوجر خان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

21 اکتوبر 2012

گوجر خان /راولپنڈی(آئی این پی)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے حلقہ انتخاب گوجر خان میں (آج) اتوار کو ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے جلسہ کے مو قع پر شہر اور سوار محمد حسین سٹیڈیم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم جلسہ سے خطاب کے دوران گوجر خان کی ترقی کے لئے 7ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔