انصاری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہمارا مشن ہے: اظہر اقبال
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) انصاری اتحاد کونسل حافظ آباد کے زیر اہتمام حاجی اظہر اقبال انصاری کی زیرصدارت جناح ہال میں کنونشن منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ انصاری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے اور برادری کے دھڑوں کو یکجا کیا جائے جس کے لئے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔