عید پر امن و امان، صفائی کے مثالی انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کے قیام اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ٹی ایم اے ، پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے افسران و اہل کاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ضلع بھر کے لیے جامع سکیورٹی اور انتظامی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یہ بات ڈی سی او سہیل احمد خان نے عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن عامہ اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی مقررہ جگہوں پر تلفی اور ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کے حوالہ سے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی او کوارڈ نعمان حفیظ کلیر اور دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔