میاں احمد حیات 120سال کی عمر میں وفات پا گئے، رسم قل کل ادا کی جائیگی
جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کونسل کے ممبر میاں قادر بخش بھٹی اور میاں اویس حیات بھٹی کے نانا جان، میاں اسلم حیات بھٹی اور میاں نصیر احمد بھٹی کے دادا جان میاں احمد حیات بھٹی 120سال کی عمر پانے کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی، سابق ضلعی نائب ناظم میاں زاہد حسین بھٹی، چودھری عبیداللہ آرائیں، حاجی امداداللہ تارڑ اور علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاورباری شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاﺅں میرکھ کلاں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ صبح 10بجے میرکھ کلاں میں میاں اسلم حیات بھٹی کی رہائش گاہ پر رسم قل ادا کی جائے گی۔