آسمانی بجلی سے جلنے والا ٹرانسفارمر پانچ روز بعد بھی تبدیل نہ ہو سکا

21 اکتوبر 2012

واہنڈو (نامہ نگار) واہنڈو محلہ راجپوتاں میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ دن قبل بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا اور پورا محلہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اطلاع پر واپڈا ملازمین آ کر ٹرانسفارمر کو دیکھ گئے مگر تاحال اسے تبدیل نہیں کر سکے۔ پانچ دن سے بجلی سے محروم صارفین نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین نے کہا ہم بل دینے کے باوجود بجلی کو ترس گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام عوام پر ترس کھائیں اور ٹرانسفارمرتبدیل کرائیں۔