ڈی سی او حافظ آباد کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم جاری

21 اکتوبر 2012

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر، حافظ آباد کی خصوصی ہدایت پر 19اکتوبر سے شہر میں ”انسداد ڈینگی “ خصوصی مہم شروع کی گئی اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے تمام افسران نے حافظ آباد شہر، کالیکی منڈی اور ونیکے تارڑ میں نرسریوں، ٹائر شاپس، سروس اسٹیشن، کباڑ خانوں کو چیک کیا اور مالکان کو ہمہ وقت انسداد ِ ڈینگی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند کیا اس کے علاوہ اپنی موجودگی میں صفائی مکمل کروائی اور جہاں بھی پانی کھڑا تھا اس کو خشک کروایا۔ قبرستانوں میںرکھے ہوئے پانی کے چھوٹے چھوٹے برتن فوری طور پر ضائع کروائے تاکہ لاروا کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔