فنکاروں کو اپنی مدد خود کرنی ہو گی: عرفان کھوسٹ

21 اکتوبر 2012

لاہور (این ا ین آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فنکاروں کو اپنی فلاح و بہبود کےلئے خود اقدامات کرنے ہونگے اور حکومت اور دیگر اداروں سے امداد طلبہ کرنے کی بجائے خود اپنی مدد کرنی ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکار بھی ایک مزدور کی طرح ہوتا ہے۔  ہمارے دو تین فنکار انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں اور موجودہ اداکاروں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عروج کے دنوں میں اپنی کمائی سے برے وقت کے لئے کچھ نا کچھ بچت لازمی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میراہرگز مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ میرا کہنے کا مقصد ہے کہ فنکاروں کو اپنے آنے والے دنوں کے لئے کچھ نہ کچھ جمع کرنا چاہیے کیونکہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر بھی مصروف ہیں اور جلد اپنا نیا سٹیج ڈرامہ پیش کریں گے۔