چودھری مظفر چیمہ کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی رہنما¶ں کی شرکت

21 اکتوبر 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چوہدری محمود بشیر ورک ایم این اے کے جونیئر ایڈووکیٹ عرفان چیمہ کے والد چوہدری مظفر چیمہ کی نماز جنازہ گوجرانوالہ کینٹ میں ادا کر دی گئی جسمیں مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں و کارکنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں کاشف صابر خان، سٹی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن توفیق بٹ، رانا مقصودا حمد، انجم سہیل بٹ، عامر ےعقوب وڑائچ، عامر اکرام بٹ، فیصل فاروق ساگر، آصف چیمہ ، مرزا امتیاز، چوہدری شاہ دین گجر، عارف کشمیری، حاجی اسلم فورمین، سرفراز خان اعوان اور دیگر شامل تھے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ علاوہ ازےں تحریک انصاف کے راہنما سابقہ ایم پی اے انجینئر اشرف بٹ، مرزا اشتیاق اور قریش نعیم نے مظفر چیمہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔