پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام5 روزہ میلہ ختم

21 اکتوبر 2012

لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام الحمرا میں پانچ روزہ موسیقی میلہ ختم ہو گیا۔ آخری اور پانچویں روز لوک موسیقی ، نیم کلاسیکی موسیقی ، تقسیم انعامات اور کلاسیکی موسیقی کی محافل منعقد ہوئیں۔ اہلیان لاہور اس موسیقی میلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس فیسٹیول میں گلوکار شفقت علی خان، استاد اختر خان، ممتاز طافو سمیت متعدد فنکاروں نے پرفارم کیا۔