”داستان“ فلم انڈسٹری بحران کم کرنے میں مدد دیگی: زری

21 اکتوبر 2012
”داستان“ فلم انڈسٹری بحران کم کرنے میں مدد دیگی: زری

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار حسن عسکری کی نئی اردو فلم ”داستان“ کی شوٹنگ کا نیا سپیل عیدالاضحی کے بعد شروع ہو گا۔ فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ زری ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار معمر رانا ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں راشد محمود، شاہ میر اور کشف شامل ہیں۔ فلم کی ہیروئن اداکارہ زری نے کہا ہے کہ فلم کا فلم کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے، پھر اس کے ڈائریکٹر حسن عسکری بہت قابل ہیں۔ فلم میں میرا کردار مرکزی ہے اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ہدایتکار حسن عسکری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم کی ابتدائی شوٹنگ پچھلے ماہ ہوئی تھی۔ اب اگلا سپیل عیدالاضحی کے بعد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ”داستان“ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...