2014ءمیں سکیورٹی ذمہ داریاں افغان حکومت کے حوالے کرد ےنگے :نیٹو سیکرٹری جنرل

21 اکتوبر 2012

برسلز (اے پی پی) اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ ایساف 2014ءکے آخر تک سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں مکمل طور پر افغان حکومت کے حوالے کرےگی۔ ٹوئٹر پر افغانستان دورے کے بارے نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دورہ کامیاب رہا۔ سلامتی کی ذمہ داریاں افغان حکومت کے حوالے کرنے کےلئے کام جاری ہے۔ افغان صدر اور وزراءکے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں۔ ہم نے سٹرٹیجی اور 2014ءکے ٹائم لائن میں تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا۔