ٹیسٹ کرکٹرز چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کا ساتھ دیں : طاہر شاہ

21 اکتوبر 2012

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف جس طرح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں ٹیسٹ کرکٹرز کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنا شروع کر دینگی۔ ملک بھر میں جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیماری کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز دیکھ نہیں پا رہا۔ میری دوست احباب سے درخواست ہے کہ وہ میری صحتیابی کے لئے دعا کریں۔