پاکستانی آرگنائزر نے ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی تھی : برائن لارا
کنگسٹن(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ پاکستانی آرگنائزرز نے مجھے ٹی ٹوئنٹی مےچزکی نمائندگی کے عوض 15لاکھ ڈالرزکی پیشکش کی تھی جو پی سی بی کی نمائشی میچز سے لاتعلقی کے پیش نظر مستردکردی تھی۔ ورلڈ الیون کی نمائندگی کر سکتا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے ان میچز سے لاتعلقی کے باعث میں نے عدم دستیابی ظاہر کی ۔ جب تک پی سی بی خود انتظامات نہیں کرتاپاکستان نہیں جاﺅںگا۔ برائن لارا نے غیر ملکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خوبصورت ملک ہے جہاں کے لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں وہاں کرکٹ بحال ہونی چاہیے لیکن تمام تر خدمات اورتحفظات کو پہلے دور کیاجانا ضروری ہے۔