نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

21 اکتوبر 2012

محسن وال (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان کی فائرنگ سے دسویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کی بہاری کالونی سکنہ 15/112 ایل کی رہائشی سترہ سالہ طالبہ ارم دختر عبدالکریم رکشہ پر سکول جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان نے رکشہ کا پیچھا کرتے ہوے چک نمبر15/14 ایل کے قریب فائرنگ کرکے طالبہ کو شدید زخمی کر دیا جس نے نشتر ہسپتال ملتان پہنچنے پر دم توڑ دیا پولیس تھانہ صدر میاں چنوں مصروف تفتیش ہے۔