کرپشن برداشت نہیں ‘ جیل ملازمین خدمت کو شعار بنائیں:ملک مبشر

21 اکتوبر 2012

لاہور (نمائندہ خصوصی) جیل ملازمین خدمت کو شعار بنائیں ۔ کرپٹ اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خاں نے سینٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیمپ جیل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وارڈرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جیل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پہنچنے پر پرنسپل اور دیگر سٹاف نے ملک مبشر احمد خاں کا شاندار استقبال کیا۔ چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی آئی جی جیل ملک مبشر احمد خاں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ جیلوں کو دارالاصلاح بنانے اور کم سن قیدیوں، حوالاتیوں کو عادی مجرم بنانے سے بچانے کےلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ بعدازاں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈیں تقسیم کیں۔