خراب گاڑی دینے پر شوروم مالک کے خلاف 5 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ
(اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے خاتون کو خراب گاڑی دینے پر پانچ لاکھ روپے ہرجاجہ کے دعویٰ میں شوروم کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ ممتاز جاوید نامی خاتون نے دعویٰ دائر کیا کہ سائلہ نے شوروم سے کار خریدی جس کے انجن سے آئل لیک ہو رہا تھا۔ بار بار شکایت کرنے کے بعد بھی مذکورہ کمپنی کے مالک نے سائلہ کی کوئی بات نہیں سنی لہٰذا مجھے ہرجانہ دلایا جائے۔