سسرالیوں کا بہو پر تشدد، حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل

21 اکتوبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ پنڈی داس میں رفیق نے اپنے بیٹے دیگر اہل خانہ کی مدد سے اپنی بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر حمل ضائع کر ڈالا۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال داخل کروا دیا۔ قصور کے عبدالغفور کی بیٹی غزالہ کو سسرالیوںنے زیورات حاصل کرنے کے لئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔