میانوالی: نوجوان کی خودکشی، گوجرہ میں خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

21 اکتوبر 2012

میانوالی + گوجرہ (نمائندگان + نامہ نگار) 18 سالہ نوجوان نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ موچھ کے رہائشی کلیم اللہ خان نے معمولی گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق محلہ قادری دربار کے وسیم عباس کی اہلیہ نسیم اختر نے 15 یوم قبل بیٹی کو جنم دیا جس کا ذہنی توازن بگڑ گیا،اس نے تیز رفتار ریل گاڑی کی زد میں آ کر خودکشی کر لی۔