فیروزوالہ اور گرد و نواح میں لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

21 اکتوبر 2012

فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری قربانی کے جانوروں سے محروم ہو گئے جبکہ دکاندار بھی لٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سگیاں چوک کے قریب ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر دکاندار کرامت سے کمپیوٹر اور 35 ہزار روپے چھین لئے۔ منڈیاں والا کے قریب ڈاکو¶ں نے رفاقت سے چار بکرے چھین لئے۔ مسن کالر میں چوروں نے کلیم اللہ کی حویلی سے تین بکرے چوری کر لئے۔ شاہدرہ میں کار اور موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر دودھ فروشوں کو لوٹ لیا جبکہ متعدد راہگیروں سے بھی ڈاکو¶ں نے نقد رقم اور موبائل چھین لئے۔