گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ‘ بیوی شدید زخمی

21 اکتوبر 2012

رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔ واقعات کے مطابق گزشتہ دوپہر نواحی گاﺅں 28 ون اے ایل کا رہائشی محمد امجد اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بستی حضور صاحب روڈ پر بائی پاس کی طرف جا رہا تھا کہ گدھا گاڑی سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجہ میں امجد جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ گدھا گاڑی کا مالک موقع سے فرار ہوگیا۔