نوجوان کوقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی

21 اکتوبر 2012

بصیرپور (نامہ نگار)چورستہ میان خاں کے قریب دھان کی کٹی فصل سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے جسکی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ۔ قیاس کی جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کی نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔