نامعلوم لڑکی کو قتل کر کے نعش جلا دی گئی

21 اکتوبر 2012

چشتیاں (نامہ نگار) چشتیاں کے نواحی چک 93 فتح کے قریب ایک نامعلوم جواں سال لڑکی کی جلی ہوئی اور نیم برہنہ نعش پائی گئی ہے۔ اس کے جسم پر گولی لگنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بخش خاں پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں پہنچا دی ہے لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اس کے ورثاءکو تلاش کر رہی ہے۔