موٹر سائیکل کی ٹکر سے محنت کش ہلاک

21 اکتوبر 2012

چشتیاں (نامہ نگار) ڈاہرانوالہ کے چک 174 مراد میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے محنت کش محمد حسین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈاہرانوالہ ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مزید برآں مختلف مقامات پر موٹر سائیکلوں کے حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے۔