موٹرسائیکل اور ڈالے کے تصادم میںخاوند ہلاک‘ اہلیہ زخمی

21 اکتوبر 2012

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جڑانوالہ کے علاقہ چوکی جسوآنہ کے قریب موٹرسائیکل اور ڈالے کے تصادم میںایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق محمد رشید اپنی بیوی کے ہمراہ جڑانوالہ سے اپنے گا¶ں 29گ۔ب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈالے نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔ محمد رشید کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالہ پولیس کی تحویل میں ہے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔