دیرینہ دشمنی پر ایک شخص زخمی

21 اکتوبر 2012

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دیرینہ رنجش پر مخالف کے گھر گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 192ر۔ب چک جھمرہ کے علاقہ میںدیرینہ رنجش پر مسلح ملزمان شاہد وغیرہ کے مخالفین کے گھر گھس کر فائرنگ کر کے جواں سالہ عامر کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گولی نوجوان عامر کے بازو میں لگی جس کو ڈاکٹر طبی امداد دے رہے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔