اصغر خان کیس کا فیصلہ تاریخ ساز اور سبق آموز ہے: آغا حامد علی موسوی

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد (پ ر) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کا تاریخ ساز فیصلہ عدل و انصاف کی فتح اور سب کیلئے سبق آموز ہے ۔ اگر جمہور کے فیصلوں کو پامال نہ کیا جاتا تو آج پاکستان دہشت گردی سے لہولہان نہ ہوتا۔ عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں قوم کی آخری امید عدلیہ دہشت گردی کا بھی نوٹس لے، وطن عزیز میں کوئی مکتبی تنازعہ نہیں۔ پاکستان بعض بیرونی ممالک کی جنگ کا اکھاڑا بنا ہوا ہے ۔ مسلم حکمران عالمی عدالت میں گستاخوں کیخلاف کیس دائر کریں۔