پاکستان نے ایشین جو جسٹو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے چوتھی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2012ءکے ابتدائی روز طلائی تمغہ جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے میزبان ایران کو شکست دی۔ ایران میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد امر اور ابو ہریرا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایرانی کھلاڑیوں کو زیر کر کے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ پاکستان جوجٹسوفیڈریشن نے ایونٹ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا چناﺅ کیا تھا لیکن مالی بحران ہونے کی وجہ سے صرف چار کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم تین مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ ان کھلاڑیوں میں محمدامر، ابوہریرا، محمد عرفان اور سندس اسلام خان شامل ہیں جبکہ طارق عزیز بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ یاد رہے کہ چیمپئن شپ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔