پریذیڈنٹ ٹرافی، چوتھا مرحلہ آج سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی 2012-13ءفرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز آج ہو گا اور ملک کے مختلف شہروں پانچ میچ شروع ہوں گے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد حبیب بینک لمیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پی آئی اے دوسرے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ آج سے 5 میچ شروع ہوں گے۔ راولپنڈی کے مقام پر خان ریسرچ لیبارٹریرز کی ٹیم یونائیٹڈ بینک کے آمنے سامنے ہو گی، حبیب بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ فیصل آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور کے مقام پر نیشنل بینک کی ٹیم پی آئے اے کے خلاف میچ کھیلے گی، پورٹ قاسم اے اور سوئی گیس کی ٹیموں کے درمیان میچ سیالکوٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ واپڈا کی ٹیم زیڈ ٹی بی ایل کے خلاف میچ میں سرگودھا کے مقام پر نبرد آزمائی کرے گی۔ایونٹ میں فواد عالم 337 رنز بنا کر بیٹنگ، احسان عدیل 22 وکٹوں کے ساتھ باﺅلنگ میں سرفہرست ہیں۔