رواں ہفتے کے دوران 5 سبزیوں‘ 7 پھلوں اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

21 اکتوبر 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ 7 دنوں کے دوران پرچون سطح پر 5 سبزیوں‘ 7 پھلوں اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کی قیمت 2 روپے اضافے سے 32 روپے‘ کھیرا دیسی 5 روپے اضافے سے 49 کریلے 5 روپے اضافے 64 روپے‘ شملہ مرچ 15 روپے اضافے سے 79 روپے اور ساگ کی فی کلو قیمت 2 روپے اضافے سے 59 روپے‘ سیب گولڈن 5 روپے اضافے سے 54 روپے‘ ناشپاتی 5 روپے اضافے سے 64 روپے‘ تربوز 2 روپے اضافے سے 26 روپے گریپ فروٹ فی عدد کی قیمت 3 روپے اضافے سے 20 روپے‘ مسمی درجن 6 روپے اضافے سے 70 روپے اور مالٹا درجن کی قیمت 2 روپے اضافے سے 50 روپے ہو گئی جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ 102 روپے سے بڑھ کر 104 روپے ہو گیا ہے۔