خام مال کی عدم دستیابی ‘ پاکستانی سٹیل ملز کا ماہانہ خسارہ ڈیڑھ ارب روپے تک پہنچ گیا

21 اکتوبر 2012
خام مال کی عدم دستیابی ‘ پاکستانی سٹیل ملز کا ماہانہ خسارہ ڈیڑھ ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی (آئی اےن پی) خام مال نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سٹیل ملز کا ماہانہ خسارہ ڈیڑھ ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل کو بزنس پلان کی رقم بروقت ملتی رہی تو مزید بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ خام مال دستیاب نہ ہونا سٹیل ملز کے خسارے کی اہم وجہ ہے۔ بیل آوٹ کی پہلی قسط ملنے کے بعد پچاس ہزار ٹن خام لوہے اور ایک لاکھ دس ہزار ٹن کوئلے کی خریداری کی ایل سیز کھولی گئی جو نومبر کے وسط تک پہنچ جائے گی جس کے بعد مل کی پیداواری صلاحیت بہتر ہونے کی امید ہے۔