ومپل کام کے چیف ایگزیکٹو ٹیلی مواصلات کی 25موثر ترین شخصیات میں شامل

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) ومپل کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو لنڈر کا نام 2012 میں مواصلات کی دنیا میں 25اعلیٰ ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا یہ GTB Power 100 فہرست ایک نامور عالمی تجزیاتی ادارے کی جانب سے جاری کی جاتی ہے، جس میں عالمی ٹیلی کمیونی کیشن صنعت کی 100اہم ترین شخصیات کا انتخاب کیا جاتا ہے پاکستان میں موبی لنک کے نام سے مشہور ادارہ پاکستان موبائل کمیونی کیشنز لمیٹڈ بھی ومپل کام کے ذیلی اداروں میں شامل ہے۔یورپ میں ومپل کام کے دو انتہائی اہم اور وسیع البنیاد کاروباری منصوبوں کی کامیابی میں جو لنڈر نے اہم ترین کردار ادا کیا۔ ان میں یوکرائن کے ادارے کائیوسٹار کے ساتھ کاروباری اشتراک اور ونڈ اٹلی نامی ادارے کی خریداری جیسی اہم ترین سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اور سکام ٹیلی کام ہولڈنگ میں اکثریتی اشتراک کا معاہدہ بھی اہم ترین کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔ گلوبل ٹیلی کام بزنس (GTB) نامی تجزیاتی ادارہ جو GTB Power 100 فہرست کا خالق ہے 1993ءمیں قائم کیا گیا۔ اس ادارے کو ”یورو منی انسٹی ٹیوشنل انویسٹر گروپ“ نے تشکیل دیا۔