رواں سیزن فیکٹریز کو 12 فیصد زائد بیلز کی فروخت

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد (آئی اےن پی) رواں مالی سال کے پہلے تین مہنیوں میں پاکستان کا خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل چار ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے چار فیصد زیادہ رہی ، خام تیل کی درآمد ایک ارب 28کروڑ ڈالر جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد 2 ارب 71کروڑ ڈالر رہی ، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمد میں2.46 فیصد کمی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد 8.15 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔