پی آئی اے نے 82 ہزار عازمین حج کو جدہ پہنچا دیا

21 اکتوبر 2012

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا۔ اس دوران قومی ایئر لائن نے 196 پروازوں کے ذریعے 82 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔ اس دوران پابندی وقت کا تناسب96 فیصد اور سیٹ فیکٹر 99 فیصد رہا۔ پی آئی اے نے 196 قبل از حج پروازوں کے ذریعے 82823 عازمین حج کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچایا اور رنگون سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے 1989 عازمین حج کو جبکہ 9207 عازمین حج کو پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے پہنچایا۔ اس طرح 94019 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی 20 حج پروازوں کے ذریعے 9931 عازمین حج، اسلام آباد سے 3 5 پروازوں کے ذریعے 17343 عازمین حج، لاہور سے 53 پروازوں کے ذریعے 17462 عازمین حج اور پشاور سے 14292عازمین حج کو 44 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا۔ اسی طرح کوئٹہ سے 41 پروازوں کے ذریعے 13294 عازمین حج ، ملتان سے 14 حج پروازوں کے ذریعے 699 اور سیالکوٹ سے 7 حج پروازوں کے ذریعے 3498 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا۔