قانون کی بالادستی کیلئے وزیراعلیٰ کا اقدام قابل تحسین ہے: ملک اسلم

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) قانون کی بالادستی کیلئے وزیراعلیٰ کا اقدام قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) اندرون شہر کے رہنما ملک محمد اسلم نے کیا۔ انہوں نھے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں نے معیشت تباہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے انقلاب آئیگا۔ ترقی و خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی۔ ملک اسلم نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی عوام دوست پالیسیوں کو یقیناً پذیرائی ملے گی۔