ملز ماکان اور ٹرانسپورٹرز کی لڑائی کے باعث گھی کی سپلائی میں تعطل برقرار‘ قیمت مزید بڑھ گئی

21 اکتوبر 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) گھی مل مالکان اور ٹرانسپورٹرز کی لڑائی کے باعث ہفتے کو بھی گھی اور آئل کی ملک میں ترسیل نہیں ہو سکی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی تھوک مارکیٹ میں جن گھر کے تاجروں کے پاس درجہ سوئم گھی کا سٹاک تھا جس کے 16 کلو کے کنستر کی بلیک قیمت میں مزید 100روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس سے اس کی بلیک قیمت 2350روپے سے بڑھ کر 2450روپے تک پہنچ گئی ۔ صارفین نے گھی کے نرخوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گھی اور آئل کے بحران کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔