ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کمی

21 اکتوبر 2012

کراچی (اے پی اے) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کمی سے14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گئے سٹیٹ بینک کے مطابق 5 اکتوبر تک ذخائر کی مالیت 14ارب 40 کروڑ ڈالر تھی۔ جو 12 اکتوبر کو 14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گئی اس طرح ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔