کپاس کے داموں میں 150 روپے من اضافہ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری کی نسبت پُھٹی کی رسد گھٹنے کی اطلاعات کے باعث ہفتے کے ابتدائی تین روز کپاس کے داموں میں اضافہ رہا جبکہ اعلیٰ کوالٹی کا دام فی من 5900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا بعدازاں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تسلی بخش .... رپورٹ کے اجراءکے بعد داموں میں فی من 200 روپے کمی رہی اس طرح داموں میں اُتار چڑھاﺅ کے بعد استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 150 روپے اضافے پر اسپاٹ نرخ فی من 5650 روپے پر بند کئے۔ سندھ و پنجاب میں فی من کپاس کا دام 5450 روپے تا 5650 روپے‘ 40 کلو گرام پُھٹی کا دام 2450 تا 2750 روپے اور فی من بنولہ کا دام 725 تا 900 روپے رہا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق پُھٹی کی رسد گھٹنے کی افواہوں پر داموں میں اضافہ ہوا تھا لیکن پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 5 لاکھ 67 ہزار گانٹھیں 12.03 فیصد اضافہ کی اطلاعات کے بعد افواہیں ختم ہو گئیں۔