بینکنگ سسٹم میں 5 کھرب 27 ارب 45 کروڑ روپے شامل

21 اکتوبر 2012

کراچی (آئی اےن پی) بینکنگ سسٹم میں 5 کھرب 27 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریریژی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں ریورس ریپو اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس میں 11 روز کے لئے 9.01 فیصد ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے موصول ہونے والی بولی 5 کھرب 27 ارب 45 کروڑ روپے منظور کر لی گئی۔