مالی سال کی پہلی سہ ماہی، 4 ارب ڈالر کی پٹرولیم کی منصوعات درآمد

21 اکتوبر 2012

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی سے ستمبر تک گزشتہ سال کے مقابلے میں4فی صد زائد 4 ارب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔ جولائی سے ستمبر تک درآمد ہونے والے خام تیل کی مالیت ڈھائی فی صد کمی کے بعد 1 ارب 28 کروڑ ڈالر جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 8 فی صد سے زائد اضافے کے ساتھ 2 ارب 71 کروڑ ڈالر رہی۔