موسم میں تبدیلی کے باوجود شارٹ فال 3100 میگاواٹ ‘ شہروں اور دیہات میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

21 اکتوبر 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، بجلی کا خسارہ 31 سو میگاواٹ رہا۔ بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے شہروں اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے تک بجلی بند کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بھی ٹرپنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ ٹرپنگ ہونے کی وجہ سے صارفین کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاءجل گئیں جس پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔