سام سنگ اسمارٹ فونز کی تشہیر کے لئے ”ایسپلور دی گلیکسی“ روڈ شو کرائے گا

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس نے ملک بھر میں جدید ترین اسمارٹ فونز کی تشہیر کے لئے ایک شاندار روڈ شو کا اہتمام کیا جس کا نام ”ایکسپلور دی گلیکسی“ رکھا گیا ہے اس تقریب کے ذریعے صارفین کے لئے اسمارٹ فونز کی جدید ترین سہولیات کا ذاتی تجربہ حاصل کرنے اور اپنے پسندیدہ فون خریدنے کے لئے مواقع تخلیق کئے جا رہے ہیں۔ اس طرح سام سنگ کے صارفین مستند وارنٹی کے ساتھ معیاری مصنوعات خرید سکیں گے۔ یہ بے مثال روڈ شو ایک مہینے سے زائد جاری رہے گا اور ہر بڑے شہر میں بارہ دن تک قیام کرے گا ۔ ایکسپلور دی گلیکسی کو اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے تیز تر متحرک طرز زندگی اپنایا جا سکے۔ اسمارٹ فونز کی وسیع ترین رینج کی دستیابی کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے گا ۔ سام سنگ کی ٹیکنالوجی کی سبقت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ دلچسپ سرگرمی صارفین کے ذریعہ مواصلات میں نئی جدت پیدا کر رہی ہے۔ لاہور میں افتتاحی تقریب کے دوران سام سنگ کے شعبہ IM کے سربراہ رائے چانگ اور سام سنگ کے شعبہ موبائل فونز کے سربراہ فرید اللہ جان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ مشہور اداکار اور گلوکار جنید خان جو Callمیوزک بینڈ کا حصہ ہیں بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ IMکے سربراہ رائے چانگ نے کہا کہ ہماری جدید ایجادات، نت نئے اسمارٹ فونز میں شامل کی جاتی ہیں۔ توقع ہے کہ ہر شہر میں جب یہ روڈ شو پہنچے گا تو صارفین کی جانب سے ہمیں بہترین پذیرائی حاصل ہو گی۔ سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ 2009ءکے دوران اس کا مجموعی کاروبار 116.7 ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700 سے زائد افراد سام سنگ کے 185 دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65 ملکوں میں واقع ہیں اس ادارے کے سات کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے، موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات، ڈیجیٹل گھریلو آلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ٹی وی، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے۔