واٹمور کے نیچے کام نہیں کر سکتا‘ ٹیم کو یونٹ بنایا آج بکھر گئی : محسن خان
کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام مےرے پاس خود چل کے بھی آئےں تو بھی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ نہیں بنوں گا ۔ اےک انٹروےو مےں محسن حسن خان نے کہا کہ وہ گھر میں بیکار بیٹھ جائیں گے لیکن کبھی غیر ملکی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے نیچے کام نہیں کریں گے ان کو افسوس ہوتا ہے کہ جس ٹیم کو انہوں نے ایک یونٹ کی طرح بنایا تھا آج وہ ٹیم بکھر گئی ہے ۔یہ سب پاکستان کرکٹ بور ڈکے اچھے وقت میں برے فیصلوں کا نتیجہ ہے ۔ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب خراب کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن مجھے کوچنگ سے ہٹانے کاان کا یہ فیصلہ غلط تھا جس کا ٹیم پر برا اثر ہوا ہے چیئرمین کے ارد گرد جو لوگ بیٹھے ہیں وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے اس لیے ان سے ایسے غلط فیصلے کرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی لوگ ان کی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی دیکھ کے جل گئے تھے اس لیے انہوں نے چیئرمین کے کان میں غیر ملکی او ر کوالیفائیڈ کوچز رکھنے کے مشورے دینے شروع کر دئیے ۔ ایسے کوالیفائیڈ کوچزکا کیا فائدہ جس سے ٹیم کی کارکردگی دن بدن بری ہو جائے۔