ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، ٹیم آج چین روانہ ہو گی
لاہو (اے پی پی) ایشیاءکپ کی تیاریوں کےلئے کنڑی کلب مریدکے میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتہ کی شام ختم ہوگیا۔ 15اکتوبر سے شروع ہونے والے کیمپ کے چھٹے اور آخری روز خواتین کھلاڑیوں نے کوچ محتشم الرشید کی نگرانی میں پہلے سیشن میں ون ٹو ون ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔ ویمن ٹی ٹونٹی ایشیاءکرکٹ کپ کل 22اکتوبر سے یکم نومبر تک چین کے شہر گنزہو میں منعقد ہوگاجس میں شرکت کےلئے قومی ٹیم آج چائنہ روانہ ہوگی۔