دنیا بھر میں سائبر حملوں کے لیے اسرائیل میں ملٹری آپریشنل سنٹر قائم

21 اکتوبر 2012

مقبوضہ بیت المقدس (ثناءنیوز) اسرائیل میں فوج کی نگرانی میں پہلی مرتبہ سائبر حملوں کی روک تھام اور دشمن ملکوں کےخلاف سائبر سپیس پر کارروائیوں کے لیے ایک آپریشنل سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس پر 13 ملین ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔