شہباز شریف نے داماد کو پولیس کے حوالے کرکے قانون کی حکمرانی پر یقین کا ثبوت دیدیا:مسلم لیگ ن سعودی عرب

21 اکتوبر 2012

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف احمد،نواز شریف فرینڈز کونسل کے چیئر مین مبشر اقبال لون استادانوالہ، مسلم لیگ (ن) مکہ مکرمہ کے صدر ملک عابد اعوان،رفیق بھٹی،میر محمد طوراور چودھری ارشد گجر سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیکری ملازم تشدد کیس میں اپنے داماد کو پولیس کے سپرد کرکے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔