عراق :دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد ہلاک ‘ 48 زخمی
بغداد ( بی بی سی اردو)عراقی حکام کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی مقام پر دو بم دھماکوں میں سات ہلاکتیں ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق عراق میں امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ماہ عراق میں پرتشدد واقعات میں 365 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔