شام میں فریقین عیدالاضحی پر فائربندی کریں: عرب لیگ،اقوام متحدہ

21 اکتوبر 2012

 نیویارک ( آن لائن)عرب لےگ اور اقوام متحدہ کے سربراہان نے شام کے اےک دوسرے کےخلاف برسرپےکار فرےقےن سے مشترکہ مطالبہ کےا ہے کہ وہ 26اکتوبر سے28اکتوبر تک عےدالاضحیٰ کی تعطےلات کے دوران فائر بندی کرےں۔عرب لیگ کے سربراہ نبےل العرابی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے فرےقےن سے اپےل کی ہے کہ وہ نمائندہ خصوصی لخدار براہےمی کی طرف سے عےدالاضحیٰ کے دوران سےز فائر اور ہر قسم کا تشدد فوری طور پر روکنے کے مطالبے کو پورا کریں ۔انہوں نے تمام علاقائی اور عالمی فرےقےن سے کہا ہے کہ وہ اس اپےل کی حماےت کرےں۔