روس کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

21 اکتوبر 2012

ماسکو (اے پی پی) روس نے بحرالکاہل میں آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز بحرالکاہل کے بحیرہ اکھوتسک میں ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا۔