عازمین حج کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں: ریجنل ڈائریکٹر سعودی امور صحت
مکہ مکرمہ(مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی امور صحت کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد ظفر نے کہا ہے کہ مجموعی طورپر عازمین حج کی صحت بہتر ہے اور ان میں کسی قسم کا کوئی وبائی یا متعدی مرض نہیں پایاجاتا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خادم حرمین شریفین کی ہدایت کے مطابق عازمین حج کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔